کولکاتا کے توپسیا میں متعدد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ موقع پر 18 دمکل گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں۔ دمکل کے وزیر سجیت باسو موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
کولکاتا کے توپسیا جھونپڑ پٹی میں خوفناک آتشزدگی دمکل زرائع کے مطابق آج تقریباً 4 بجے توپسیا کھال کے پاس موجود جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی۔ دمکل وزیر کے مطابق ایک کیمیائی گودام میں آگ لگی جس کی وجہ سے دوسرے جھونپڑیوں کو بھی آگ نے اپنی زد میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ اس کے لئے جانچ جاری ہے۔
موقع پر مقامی ایم ایل اے جاوید خان بھی پہنچے تھے۔ اس کے علاوہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی موقع پر پہنچی ہوئی تھی۔ انہوں نے متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے ڈھائی سو زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
آگ پر بہت حد تک قابو پا لیا گیا ہے لیکن ابھی دمکل کے اہلکار وہاں موجود ہیں۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور دس منٹ تک وہاں رہیں۔
ابتدائی جانچ کے مطابق آج 4 بجے کھال کے کنارے موجود ایک جھونپڑی میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی جھونپڑیاں اس کی زد میں آ گئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی دمکل کی 18 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی۔ اس حادثے میں اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ جس جھونپڑی میں آگ لگی تھی اس میں کافی مقدار میں رنگ کے کنستر موجود تھے جس کی وجہ سے آگ بہت جلد قریب کے جھونپروں تک پھیل گئی۔