اردو

urdu

ETV Bharat / city

منیش شکلا کے قتل کی جانچ سی آئی ڈی ہی کرے گی

کلکتہ ہائی کورٹ نے بی جے پی رہنما منیش شکلا کے قتل کے جانچ پر سی آئی ڈی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔عدالت نے کہا کہ جب ایک جانچ ایجنسی جانچ کر رہی ہے تو اس کو جانچ کرنے کا موقع دینا چاہئے۔

calcutta high court
calcutta high court

By

Published : Oct 18, 2020, 7:44 AM IST

بی جے پی کی جانب سے سی آئی ڈی جانچ پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اس سلسلے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی دی گئی تھی۔

بی جے پی کے شمالی 24 پرگنہ کے رہنما منیش شکلا کے قتل کی جانچ ریاستی جانچ ایجنسی سی آئی ڈی کے سپرد کی گئی تھی۔ اب تک اس معاملے سی آئی ڈی نے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔سی آئی ڈی کی جانچ جاری ہے۔

اسی درمیان بی جے پی کی جانب سے سی آئی ڈی جانچ پر غیر اعتمادی کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بی جے پی کی طرف سے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کرانے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی گئی تھی۔جس کی شنوائی کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے سی آئی ڈی جانچ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منیش شکلا کے قتل کی جانچ سی آئی ڈی ہی کرے گی۔

عدالت نے کہا کہ جب ایک جانچ ایجنسی جانچ کر رہی ہے تو اس کو جانچ کرنے کا موقع دینا چاہئے ۔عدالت میں آج ریاستی حکومت نے جانچ رپورٹ جمع کی جس میں پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ منیش شکلا کے جسم سے سات گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔

ریاستی حکومت کی طرف سے عدالت کو اطلاع دی گئی کہ ریاستی جانچ ایجنسی یہ پتہ کر رہی ہے کہ قتل کی وجہ سیاسی تھی یا کوئی پرانی رنجش تھی۔

اس سلسلے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ اس میں اور کون لوگ شامل ہیں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔جبکہ دوسرے فریق کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس میں شامل ہیں ان کا پولس کے ساتھ قربت ہے اس لئے ہمیں شک ہے کہ ریاستی جانچ ایجنسی غیر جانب داری سے معاملے کی جانچ کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details