جنوبی کولکاتا میں ہٹ اینڈ رن واقعہ میں ایک ہلاک، پانچ زخمی - بی ایم ڈبلو پر ڈرائیور نے نشے
جنوبی 24 پرگنہ کے قصبہ تھانہ کے تحت ہٹ اینڈ رن (کار کی ٹکر) سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ریڈ روڈ کی طرح جنوبی علاقہ قصبہ تھانہ کے تحت راج ڈانگہ میں ہٹ اینڈ رن (کار کی ٹکر) کا واقعہ پیش آیا۔
جنوبی 24 پرگنہ کے قصبہ تھانہ کے تحت ہٹ اینڈ رن کا واقعہ آج دن میں اس وقت پیش آیا جب بی ایم ڈبلو پر سوار نشے میں دھت دو لوگ نے ایک راہگیر کو کچل ڈالا۔ بی ایم ڈبلو پر ڈرائیور نے نشے میں آکر سامنے آنے والے تمام لوگوں کو ٹکر مار دی۔ ٹکر کی زد میں آکر ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے بی ایم ڈبلو پر سوار دونوں لوگوں کو پکڑ لیا اور زبردست پٹائی کردی۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور نشے میں دھت دونوں قصورواروں کو گرفتار کر کے تھانے لے گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہٹ اینڈ رن معاملے میں ایک راہگیر کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ بی ایم ڈبلو چلانے والے شخص کی شناخت راج دیپ شرما کے طور پر ہوئی ہے۔ گاڑی میں اس کے ساتھ اس کا دوست بھی سوار تھا۔
پولیس نے مزید کہا کہ زخمیوں کو پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ دونوں افراد گاڑی کے اندر ہی نشہ کر رہے تھے۔