اردو

urdu

ETV Bharat / city

’بنگال کی عوام بیرون ریاستوں کے رہنماؤں سے ہوشیار رہے‘ - سوامی وویکا نند

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے عوام سے مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں سے بنگال کی حفاظت کرنے کی اپیل کی ہے۔

’بنگال کی عوام بیرون ریاستوں کے رہنماؤں سے ہوشیار رہے‘
’بنگال کی عوام بیرون ریاستوں کے رہنماؤں سے ہوشیار رہے‘

By

Published : Dec 29, 2020, 4:32 PM IST

مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے بولپور میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک نہیں سو بار کہوں گی کہ بیرونی لوگ ریاست کا ماحول بگاڑنے کی سازش کر رہے ہیں۔‘‘

ممتا بنرجی نے کہا: ’’بیرون ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کا اقتدار پر قبضہ کرنے کے علاوہ کوئی دوسرامقصد نہیں ہے۔ انہیں نہ تو بنگال کی عوام سے کوئی ہمدردی ہے نہ ثقافت سے۔ اسی لئے بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما دونوں (بنگال کے عوام اور ثقافت) سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ ان کی نظروں میں دونوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔‘‘

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں سے بنگال کو بچانے کی ذمہ داری عوام کے ہاتھوں میں ہے۔ ’’آپ کو جو سمجھ میں آئے آپ لوگ وہ کیجیے، میرے لئے سب اہم ہے میں کسی کو بھی چھوڑ نہیں سکتی ہوں، میرے لئے رابندرناتھ ٹیگور، سوامی وویکا نند، پنڈت اشور چند ساگر، پرفلا چند اور قاضی نذرالاسلام سب اہم ہیں۔‘‘

ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ: وہ ان میں سے کسی ایک رہنما کو نہیں چھوڑ سکتی کیونکہ یہ تمام شخصیات ثقافت کے علمبردار ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے بعض سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’بیرون ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کو مذہب کے نام پر سیاست کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں ہے۔ بنگال کی عوام کو سوچنا چاہیے کہ ہمارے لئے کیا ضروری ہے ہمیں کس کے ساتھ جانا چاہئے!‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ: ’’بیرون ریاستوں سے آنے والے سیاسی رہنماؤں کو ایک بار اقتدار مل گیا تو وہ دوبارہ بنگال میں قدم نہیں رکھیں گے، دور سے ہمارے اوپر اپنی مرضی تھوپنے کی کوشش کریں گے۔‘‘

ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کی عوام کو بیرون ریاستوں کے رہنماؤں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details