اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ملک میں جمہوریت نہیں بی جے پی کی تانا شاہی چل رہی ہے'

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج کولکاتا میں ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی کے خلاف برلا پلانیٹیرئم سے میو روڈ گاندھی مجسمہ تک پیدل مارچ کیا۔

mamta banerjee march against hathras rape case
mamta banerjee march against hathras rape case

By

Published : Oct 3, 2020, 10:55 PM IST

ممتا بنرجی نے گاندھی مجسمہ پہنچ کر خطاب کرتے ہوئے ہاتھرس جنسی زیادتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں ہے بلکہ بی جے پی کی تانا شاہی چل رہی ہے۔ دلتوں پر آدی واسیوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ متاثرین سے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ لیکن ترنمول کانگریس بی جے پی کی تانا شاہی کے خلاف لڑنے مرنے کے لیے تیار ہے۔

ویڈیو

کولکاتا میں آج ایک بار پھر اتر پردیش کے ہاتھرس میں پیش آئے اجتماعی جنسی زیادتی کے خلاف ترنمول کانگریس سڑکوں پر نظر آئیں۔ آج خود ترنمول کانگریس کی سربراہ اور ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اپنے حامیوں کے ساتھ پیدل مارچ کیا۔

ممتا بنرجی نے کولکاتا کے برلا پلانیٹیرئم سے میو روڈ گاندھی مجسمہ تک پیدل مارچ کیا۔ پیدل مارچ میں ترنمول کانگریس کے کئی سنئیر رہنما بھی موجود تھے۔ میو روڈ گاندھی مجسمہ پہنچ کر ممتا بنرجی نے خطاب کرتے ہوئے ہاتھرس جنسی زیادتی پر بی جے پی کی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پورے ملک میں تاناشاہی چلا رہی ہے۔ ملک میں جمہوریت باقی نہیں رہی۔ دلتوں، آدی واسیوں اور اقلیتوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔

پارلیمنٹ میں بھی عوام مخالف بل لائے جا رہے ہیں اور اس پر ووٹنگ بھی نہیں کرائی جا تی ہے۔ اپوزیشن کو بولنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ میڈیا کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ پورے ملک میں جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں امن و امان سوالات کے گھیرے میں ہے۔ جب کوئی اس طرح کا جمرم ہوتا ہے تو کارروائی کرنے کے بجائے مجرموں کی ذات دیکھ کر کارروائی نہیں ہوتی۔

جب بنگال میں کوئی واقعہ پیش آجاتا ہے تو ساری کمیشن اور مرکزی ایجنسیاں بنگال پہنچ جاتی ہیں۔ ہم ذات دیکھر کر کام نہیں کرتے ہیں ہماری ذات انسانیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ' بی جے پی ملک کے لیے بذات خود ایک وبا بن چکی ہے۔ کسانوں کو بی جے پی کی حکومت نے مزید مجبور بنا دیا زرعی بل سے کسان مزید غریب ہوں گے اور پونجی پتی اور امیر ہوں گے۔ ایک طرف ملک میں کورونا کا قہر جاری رہا اور دوسری جانب بی جے پی نے ملک کے تمام اثاثوں کو فروخت کر دیا۔ ریلوے، ائیر انڈیا، سیل،کول انڈیا اور بی ایس این ایل جیسے ملک کے بیش قیمتی اثاثوں کو اس حکومت نے بیچ دیا۔ یہ حکومت عوام کی نہیں ہے۔ ملک میں جمہوریت نہیں ہے نہیں ہے۔ ملک میں تاناشاہی چل رہی ہے۔

حکومت کے خلاف کوئی نہیں بول سکتا ہے۔ جو بولتا ہے اس کے خلاف ایجنسی لگا دی جاتی ہے۔ اس کی نوکری چلی جاتی ہے۔ لیکن ترنمول کانگریس اس سے خوف زدہ نہیں ہے، ہم بی جے پی کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے۔ ہم دلتوں آدی واسیوں کے لیے لڑیں گے۔ ہم ہتھرس بھی جائیں گے اور متاثرہ خاندان سے ملیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details