بی جے پی کے ایک رہنما کو ممتا بنرجی کے فون کال پر بی جے پی کی طرف سے ممتا بنرجی پر نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی ہمارے کارکن کو فون کر کے متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ہمارے کارکن سے مدد مانگ رہی ہیں۔ آج بی جے پی نے میڈیا اہلکاروں کے سامنے وہ آڈیو بھی سنایا جس میں ممتا بنرجی بی جے پی کے رہنما پریلے پال سے بات کر رہی ہیں۔ اس آڈیو پر بی جے پی کا کہنا ہے ممتا بنرجی کا آڈیو ظاہر کرتا ہے کہ آئندہ 2 مئی کو نتائج کیا ہوں گے۔
ممتا بنرجی کا مدد کے لیے بی جے پی رہنما کو فون
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کا ایک آڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ نندی گرام کے بی جے پی لیڈر سے مدد مانگ رہی ہیں اور پارٹی میں واپس لوٹنے کو کہہ رہی ہیں۔
اس سلسلے میں بی جے پی رہنما شیسیر بجوریا نے کہا کہ ایک ریاست کی وزیر اعلی ہمارے پارٹی کے کارکن سے مدد طلب کر رہی ہیں۔ وہ کہہ رہی ہیں کہ وہ نندی گرام کے کچھ علاقوں میں داخل نہیں ہو پارہی ہیں اور اس سے مدد مانگ رہی ہیں۔ اگر ہمارے ریاست کی وزیر اعلی کا یہ حال ہے تو ان کو بذات خود استعفی دے دینا چاہیے۔ ان کے باتوں سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ آئندہ 2 مئی کو کیا ہونے والا ہے۔
ایک وزیر اعلی اگر اپنی ہی ریاست کے کسی علاقے میں داخل نہیں ہو سکتی ہیں تو اس سے انداذہ لگایا جا سکتا ہے کہ امن و امان کا کیا حال ہے۔