وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج نبنو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ضمنی انتخابات کے تعلق سے بات کریں گی۔ بنگال کے کئی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں، ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ ریاست میں کورونا کے کیسیز میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے آئندہ دس دنوں میں مزید کمی آ جائے گی ایسے میں جلد از جلد ضمنی انتخابات کرا دینا چاہیے۔
کورونا کے دوسری لہر کی وجہ سے ضمنی انتخابات کو ٹال دیا گیا تھا۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کے کئی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے اس میں تاخیر ہو رہی ہے۔ لیکن اب ریاستی سطح پر کوورنا کے کیسیز میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے۔ آئندہ دس دنوں میں یہ محض دو یا ایک فیصد رہ جائے گی۔ ایسے میں ضمنی انتخابات کو جلد از جلد مکمل کر لینا صحیح ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات کے دوران تشہیر کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے۔ دس سے سات دنوں میں ضمنی انتخابات مکمل ہو جائیں گے اس سے زیادہ وقت ہمیں نہیں چاہیے۔'
- مزید پڑھیں:مغربی بنگال میں 24 ہزار اساتذہ کی تقرری کا اعلان
- کولکتہ: اوور لوڈنگ مال بردار گاڑیوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
- Nusrat Jahan: پارلیمنٹ سے نصرت جہاں کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ آٹھ مراحل کے بجائے ایک مرحلے میں انتخابات کرائے جاتے تو کورونا کے کیسیز میں اتنا اضافہ نہیں ہوتا۔ اس وقت میں نے بار بار اپیل کی تھی کہ ایک مرحلے میں انتخابات کرائے جائیں۔ پہلے مرحلے میں بنگال میں کورونا کے کیسیز صرف 2 سے 3 فیصد ہی تھی جو پانچویں مرحلے تک آتے آتے 33 فیصد تک پہنچ گئی۔'