کولکاتا: الیکشن کمیشن نے ممتا بنرجی پر اگلے 24گھنٹے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی آج رات 8 بجے سے کل رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر جمہوری اور غیر آئین بتاتے ہوئے اس کے خلاف منگل کے روز کولکاتا میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے'۔
واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے دو معاملوں میں ممتا بنرجی کے خلاف نوٹس جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے الزام عائد کیا تھا کہ ممتا بنرجی نے مذہبی بنیاد پر ووٹ مانگ کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ دوسرے مرکزی فورسز کے خلاف بیانات دینے کے معاملے میں بھی الیکشن کمیشن نے ممتا بنرجی کو نوٹس دیا تھا۔