مغربی بنگال میں اگلے ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ Increase in the Activities of Political Parties
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کو اپنی اپنی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔
اس درمیان ریاستی وزیر شبینہ یاسمین نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت ہی اقلیتی طبقے کی ترقی کے بارے میں سنجیدہ ہے اور اس کے لئے متعدد منصوبوں پر کام کرتی ہے۔
ریاستی وزیر نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے تو پتہ چلے گا کہ اس دوڑ میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سب سے آگے ہے۔ اس دوڑ میں ترنمول کانگریس کے پیچھے کوئی نہیں ہے۔