اردو

urdu

'بقیہ تینوں مراحل کو ایک یا دو دن میں مکمل کرائے جائیں'

By

Published : Apr 19, 2021, 5:10 PM IST

ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے درمیان مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ انتخابات کے آخیر کے تینوں مراحل کو ایک یا دو دن میں مکمل کرائے جائیں۔

Mamata Banerjee urges EC to curtail poll schedule in West Bengal
Mamata Banerjee urges EC to curtail poll schedule in West Bengal

کولکاتا: ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بنگال میں انتخابات کے بقیہ تین مراحل کو ایک یا دو دن میں کرانے کی اپیل کی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ' میں الیکشن کمیشن سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتی ہوں کہ کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر اخیر کے تین مراحل کو ایک یا دو دن میں مکمل کیے جائیں۔'

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکز کو چاہیے کہ وہ ویکسین، دوائیوں اور آکسیجن سلنڈروں کی آسانی سے فراہمی کو یقینی بنائے۔'

ممتا بنرجی نے لوگوں کو یقین دلایا اور کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، مغربی بنگال نے کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے سے نمٹنے کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے'۔

الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق بنگال کی تاریخ میں پہلی بار آٹھ مراحل میں انتخابات ہورہے ہیں۔ پانچ مرحلے کے انتخابات ہوچکے ہیں۔ اگلے تین مراحل کے لیے انتخابات 22 ، 26 اور 29 اپریل کو ہونا ہیں۔ نتائج کا اعلان 2 مئی کو کیا جائے گا۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات

ABOUT THE AUTHOR

...view details