کولکاتا: ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی نے نو منتخب ممبران اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد کہا کہ ممبران نے ممتا بنرجی کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا ہے اور ممتا بنرجی تیسری مرتبہ کے لیے 5 مئی کو حلف لیں گی۔ حلف نامہ سے قبل ممتا بنرجی نے آج وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دیدیا۔ آئندہ پانچ مئی کو تیسری میعاد کے لیے ممتا بنرجی حلف لیں گی۔
ممتا بنرجی 5 مئی کو تیسری بار مغربی بنگال کی وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گی، ان کی پارٹی نے پیر کو اعلان کیا۔