اردو

urdu

ETV Bharat / city

ابھی میرے لیے کووڈ 19 کے خلاف جنگ ہی سب سے اہم: ممتا بنرجی - مسئلہ کووڈ 19 کے خلاف جاری لڑائی

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج ریاست میں کورونا کے بڑھتے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

mamata-banerjee-says-combatting-covid-19-will-be-her-top-priority
mamata-banerjee-says-combatting-covid-19-will-be-her-top-priority

By

Published : May 3, 2021, 7:43 PM IST

آج پارٹی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ ہے جس میں کووڈ اور آئندہ حکومت اور کابینہ کے سلسلے میں میٹنگ ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نندی گرام کے نتائج پر کہا کہ ہم ریکاؤنٹنگ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس کے خلاف عدالت جانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ آج شام ممتا بنرجی گورنر سے ملاقات بھی کریں گی۔ انہوں نے صحافیوں کو کووڈ واریئیر قرار دیا۔

ویڈیو

مغربی اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد ممتا بنرجی نے آج کالی گھاٹ میں میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ابھی میرے لیے کووڈ 19 کے خلاف جنگ ہی سب سے اہم ہے۔ الیکشن کے دوران بھی میں نے اس پر کام کیا ہے۔ آج ہماری پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ اہم میٹنگ ہے۔ جس میں دو باتوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پہلا مسئلہ کووڈ 19 کے خلاف جاری لڑائی ہے اور ہماری آئندہ حکومت کے کابینہ کے متعلق بات چیت ہو گی'۔

انہوں نے کہاکہ آج شام پارٹی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کے بعد گورنر سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ریاست میں لا اینڈ آرڈر میرے ہاتھ میں نہیں ہے۔ بی جے پی مختلف جگہوں پر ظلم و زیادتی کر رہی ہے، بردوان میں اور کوچ بہار میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی لیے میری سب سے گذارش ہے کہ آپ لوگ پر امن رہے اور راج دھرم کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنے تمام بھائی بہنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سب کوئی پر امن رہے اور ابھی مصیبت کے وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details