مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سیلاب زدہ مدناپور کے گھٹال کا دورہ ہوائی جائزہ لیا۔ بعدہُ، انہوں نے کہا کہ گھٹال کے لئے ایک ماسٹر پلان از حد ضروری ہے، لیکن مرکز کی طرف سے گھٹال کے لئے ماسٹر پلان پاس نہیں کیا جا رہا ہے۔ بغیر ماسٹر پلان کے گھٹال کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا ہے۔
جہاں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج کئی علاقوں کا ہوائی جائزہ لیا اور کئی جگہوں پر عام لوگوں کو اپنے ہاتھوں سے راحت رسانی کا سامان تقسیم کی۔ ساتھ ہی علاقائی انتظامیہ کے ساتھ تمام امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ گھٹال کے لئے مرکزی حکومت ماسٹر پلان نہیں بنا رہی ہے۔جبکہ مرکزی حکومت کو لگاتار ریاستی حکومت کی طرف سے گھٹال کے لئے ماسٹر پلان تیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے لیکن مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔