اردو

urdu

ETV Bharat / city

وارانسی میں آپ کا استقبال ہے دیدی: بی جے پی - بی جے پی امیدوار شوبھندو ادھیکاری

بی جے پی نے ٹی ایم سی کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ 'وارانسی میں آپ کا استقبال ہے۔ یہاں پر کوئی آپ کو باہری نہیں کہے گا۔'

Mamata Banerjee is welcome to fight from Varanasi: BJP
Mamata Banerjee is welcome to fight from Varanasi: BJP

By

Published : Apr 2, 2021, 7:32 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے سنہ 2024 کے عام انتخابات میں وارانسی لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

بی جے پی نے کہا کہ انہیں کبھی بھی باہری نہیں کہا جائے گا۔ بی جے پی نے یہ بیان ترنمول کانگریس سے رکن پارلیمنٹ مہووا موئترا کے ٹویٹ کے بعد دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایم سی سربراہ وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کو چیلنج کرسکتی ہیں۔

رکن پارلیمنٹ مہووا موئترا کا ٹویٹ

در اصل جمعرات کے روز مغربی بنگال میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی مغربی بنگال کے کسی اور حلقے سے الیکشن لڑسکتی ہیں، جہاں انتخابات کے آخری مرحلے میں ووٹنگ ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ایم سی سربراہ صرف ایک سیٹ سے الیکشن لڑ رہی ہیں، جہاں ان کا مقابلہ سابق ٹی ایم سی رہنما و بی جے پی امیدوار شوبھندو ادھیکاری سے ہے۔

ٹی ایم سی لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے ٹویٹ کا ذکر کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری (تنظیم) بی ایل سنتوش نے کہا کہ' ممتا بنرجی کا وارانسی میں اسقبال ہے۔ آپ کے قائد (ممتا بنرجی) اور پارٹی سربراہ جمہوری اقدار کے مطابق استقبال کیا جائے گا۔ آپ کو کبھی بھی باہری نہیں کہا جائے گا۔ آپ کسی بھی کارکن کا کبھی بھی قتل نہیں کیا جائے گا۔ جیسے آپ نے بنگال میں 140 کارکن کے ساتھ کیا'۔

ممتا بنرجی پر مودی کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے، مہووا موئترا نے ٹویٹ کیا تھا کہ' کسی دوسری نشست سے الیکشن لڑ رہے ہیں؟ ہاں وزیر اعظم جی، وہ انتخاب لڑیں گی اور یہ وارانسی میں ہوگا تیاری کر لیجئے۔"

ترنمول کے آفیشل اکاؤنٹ نے ٹویٹ کیا "دیدی (ممتا بنرجی) نندی گرام جیت رہی ہیں۔ دوسری نشست پر انتخاب لڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نریندر مودی جی 2024 میں محفوظ نشست تلاش کریں کیونکہ آپ کو وارانسی میں چیلنج کیا جائے گا۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details