کولکاتا: الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں مرکزی فورسز کے کردار سے متعلق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بیانات پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے سنیچر کی صبح 11 بجے تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔
جمعرات کی شب نوٹس جاری کرتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ ممتا بنرجی نے مرکزی فورسیز کے خلاف بیان بازی کرکے تعزیرات ہند کے مختلف دفعات کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ وزیر اعلی سے کہا گیا ہے کہ وہ نوٹس کا ہفتہ کی صبح 11 بجے تک جواب دیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران ممتا بنرجی نے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات دے کر مرکزی فورسیز کے خلاف نفرت پیدا کررہی ہیں۔