اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممتا بنرجی کی دوارے سرکار اسکیم کو بڑی کامیابی - اردو نیوز کولکاتا

پوری ریاست میں حکومت مغربی بنگال کی دوارے سرکار اسکیم کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ اب تک کے جائزے کے مطابق دوارے سرکار پروگرام کو زبردشت کامیابی ملی ہے۔ دوارے سرکار کیمپ کو سب سے زیادہ کامیاب جنوبی 24 پرگنہ میں ملی ہے۔

mamata banerjee duare sarkar record huge success in west bengal
ممتا بنرجی کی دوارے سرکار اسکیم کو بڑی کامیابی

By

Published : Sep 6, 2021, 8:42 PM IST

حکومت مغربی بنگال کی جانب سے شروع کی گئی دوارے سرکار اسکیم کو زبردشت کامیابی ملی ہے۔ سرکاری دفاتر کے چکر کاٹنے سے بچانے کے لئے دوارے سرکار کیمپ کا اسکیم متعارف کرایا گیا۔

گذشتہ 16 ستمبر کو دوارے سرکار کا مرحلہ شروع ہوا ہے۔ ریاستی حکومت کی مختلف اسکیموں سے استفادہ کرنے کے لئے گذشتہ 22 روز میں مغربی بنگال کی آبادی کا 30 فیصد نے ان کیمپ کا رخ کیا ہے۔

اب تک 2 کروڑ 67 لاکھ 20 ہزار 106 افراد نے ان کیمپوں کی طرف رخ کیا ہے۔ جبکہ اس میں سب سے زیادہ افراد جنوبی 24 پرگنہ میں لوگوں نے ان کیمپوں کی طرف رخ کیا ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ میں 29 لاکھ 4 ہزار 22 افراد نے ان کیمپوں کا رخ کیا ہے۔

اس سے قبل پہلے مرحلے کے درمیان اتنے ہی دنوں میں دوارے سرکار کیمپ میں جنوبی 24 پرگنہ میں صرف 8 لاکھ لوگوں نے ہی ان کیمپوں کا رخ کیا تھا۔

ایسا مانا جا رہا ہے کہ اس بار لکشمی بھنڈار کی مقبولیت کی وجہ سے ان کیمپوں میں اس بار اتنے بڑے پیمانے پر بھیڑ ہوئی ہے۔ 80 خواتین ان کیمپوں میں 80 فیصد خواتین صرف لکشمی بھنڈار کے لئے ہی گیے تھے۔

مزید پڑھیں:

توپسیا، مغربی بنگال: خواتین نے لکشمی بھنڈار اسکیم کی تعریف کی

دوارے سرکار کیمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ کے بعد جن اضلاع میں زبردشت کامیابی ملی ہے۔ ان میں دوسرے نمبر پر کوچ بہار، علی پور دوار، مغربی بردوان اور مشرقی مدنا پور شامل ہیں۔ اس فہرست میں سب سے پیچھے کولکاتا ضلع ہے۔ اب کولکاتا ضلع میں دوارے سرکار کیمپ میں 6لاکھ 27ہزار 388 افراد نے ہی ان کیمپوں کا رخ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details