اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگال میں ترنمول کانگریس کا کوئی متبادل نہیں: ممتا بنرجی - بنگال میں ترنمول کانگریس کا کوئی متبادل نہیں

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ بنگال میں ترنمول کانگریس کا کوئی متبادل نہیں ہے، کوئی ایسی پارٹی نہیں ہے جو ہماری حکومت کی جگہ لے سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کو برباد کرنے والے سونار بنگلہ کی بات کررہے ہیں۔

mamata banerjee
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

By

Published : Feb 4, 2021, 10:50 PM IST

شمالی بنگال کے چار روزہ دورے کے بعد آج کلکتہ میں ترنمول کانگریس کے شیڈول کاسٹ و شیڈول ٹرائب لیڈروں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس اس مرتبہ مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے دنیا کی سب سے زیادہ عوام دوست حکومت فراہم کی ہے، دنیا میں کہیں ہماری جیسی عوام دوست حکومت نہیں رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے جذباتی انداز میں کہا کہ انہوں نے زندگی بھر جدوجہد کی ہے، لوگوں کی لڑائی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ذات، مذہب کی تفریق کیے بغیر ریاست کے ہر شہری کو بلامعاوضہ خوراک، علاج اور تعلیم فراہم کی ہے، بنگال حکومت کی تنقید کرنے والوں اپنا گریبان دیکھنا چاہیے یہاں ہاتھرس جیسے واقعات رونما نہیں ہوتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی لیڈر دن میں غریبوں کے گھر کھانے کا ڈھونگ کرتے ہیں اور رات میں فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کرتے ہیں، اگر ان کی پارٹی اگلے انتخاب میں 250 سیٹوں پر جیت حاصل کرلے گی تو دہلی کی حکومت گرجائے گی، ممتا بنرجی نے کہا کہ میں کسی کے دھمکی میں آنے والی نہیں ہوں گی اگر آپ مجھ سے محبت کریں گے تو میں آپ کے گھر کی صفائی کردوں گا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے غربت میں زندگی گزاری ہے، لائبریری میں جاکر پڑھی ہوں، ماں کے ساتھ کام کیا ہے، ممتا بنرجی نے کہا کہ آج ملک میں حالات انتہائی خراب ہیں، کسان سڑکوں پر ہیں مگر مرکزی حکومت گونگی اور بہری بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممبر پارلیمنٹ سوگت رائے کو سنگھو بارڈر پر کسانوں سے ملاقات کرنے نہیں دیا گیا ہے، مودی کسانوں کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ملک کو فروخت کردیا ہے، اس کے لیے کسانوں کو ختم کیا جارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے’’سونار بھارت‘‘کو تباہ کر دیا ہے اور اب وہ ’’سونار بنگلہ‘‘ بنانے کی بات کررہے ہیں، ممتا بنرجی نے کہا کہ بھگوا پارٹی سوشل میڈیا کا استعمال کرکے جھوٹے پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ہم نے امفان طوفان سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لیے سب کچھ کیا، لیکن ایک یا دو واقعات کو لے کر ہماری محنت کو ضائع کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں کہ بدعنوانی ہوئی مگر کوئی ثبوت نہیں پیش کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ایک ایک کرکے ملک کے سرمایے کو فروخت کررہی ہے۔

ممتا بنرجی نے کہاکہ قبائلیوں کیلئے ہم نے صرف وعدے نہیں کئے ہیں بلکہ کام کئے ہیں، ہم نے قبائلی بچوں کو سائیکل فراہم کیا ہے۔ قبائلی علاقے میں سڑک کی تعمیر کی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ شہریت ترمیمی ترمیمی ایکٹ ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے، اس کو واپس لینا ہی ہوگا، اس ایکٹ کے نفاذ سے ملک کے عوام کو شدید نقصان پہنچے گا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details