ممتا بنرجی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی اور پولس کی ملی بھگت سے ترنمول کانگریس کے کارکنان پر مظالم کئے ہیں۔ کوچ بہار ایس پی بی جے پی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ پولیس آفیسر نے صحیح سے کام نہیں کیا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال امن و ثقافت کا رجحان اور کلچر ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب شور مچارہی ہے ۔بی جے پی والوں کو اب خاموش رہنا چاہیے۔ اب وقت آگیا ہے کہ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ میں مودی اور امیت شاہ نہیں ہوں 365دن کام کرتی ہوں ۔ذات پات، نسل سے اوپر اٹھ کر کام کرتی ہوں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو روکنے کا سہرا عوام کے پاس ہے ۔ میں انتخاب کے دوران بھی کورونا کی نگرانی کررہی ہوں۔ اب ہم کسی فتح کا جشن نہیں منا رہے ہیں۔ اگر حالات معمول کے مطابق ہیں تو میں بریگیڈ میں ریلی کروں گی۔
خیال رہے کہ ریاست بھر میں تشدد کے واقعات کے بعد گورنر نے بنگال کے ڈائریکٹرجنرل آف پولس کو راج بھون میں طلب کیا ہے ۔گورنر نے ٹوئیٹ کرکے اس کی اطلاع دی ہے ۔اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی ریاست کے مختلف حصوں میں جھڑپ کی خبر آرہی ہے ۔
یو این آئی