اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممتا بنرجی نے عوام ہیلتھ کارڈ کا اعلان کیا

وزیراعلی ممتابنرجی نے ایک بار پھر مفت اعلاج کے لیے ہیلتھ کارڈ 'سوستھا ساتھی' جاری کرنے کا اعلان کیا۔

Mamata Banerjee announce health card for everyone
Mamata Banerjee announce health card for everyone

By

Published : Nov 26, 2020, 10:14 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر وزیراعلی ممتابنرجی نے ایک بار نئی اسکیم کا اعلان کیا۔

ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلی ممتابنرجی نے مغربی بنگال کے عوام کے لیے ایک بار پھر 'سوستھا ساتھی'(ہیلتھ کارڈ) جاری کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ' ریاست کے عوام کے مفت اعلاج کے لیے 'سوستھا ساتھی' (ہیلتھ کارڈ )کو ایک بار پھر لانے کا منصوبہ ہے۔ اس کے تحت ریاستی باشندے کسی بھی ہسپتال میں مفت اعلاج کرا سکتے ہیں۔'

وزیر اعلی نے کہا کہ 'سوستھا ساتھی' (ہیلتھ کارڈ) یکم دسمبر سے منظر عام پر آ جائے گا۔ اسے حاصل کرنے کے لیے درخواست دینی ہوگی۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے ہر زون میں ہیلتھ کارڈ دستیاب ہوگا لیکن اس کے لیے درخواست دینی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ہیلتھ کارڈ کی مدد سے کسی بھی سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کرایا جائے گا'۔

مزید پڑھیں:کولکاتا: پولیس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان تصادم، سینکڑوں زخمی

وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا کہ اعلاج کے لیے پانچ لاکھ دئیے جائیں گے۔ جبکہ یہ کارڈ پرائیوٹ ہسپتالوں میں بھی منظور ہوگا۔ اگر کوئی پرائیوٹ ہسپتال اس کارڈ کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے تو آئیں کی خلاف ورزی ہو گی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وزیراعلی ممتابنرجی نے ہیلتھ کارڈ جاری کیا تھا. اس کارڈ کے تحت مریض اعلاج کے لئے پانچ لاکھ روپے تک خرچ کیا جاتا تھا.

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details