رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے بی جے پی کی مسلم خاتون رہنما کے مکان پر بموں سے حملے کی پرُ زور مذمت کی۔ لاکٹ چٹرجی مغربی بنگال کے ہگلی ضلع سے رکن پارلیمان ہیں۔
'کیا مسلمان بی جے پی میں شامل نہیں ہوسکتا؟' - مغربی بنگال سیاست
رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ بیربھوم ضلع میں عزیزہ خاتون بی جے پی کی حمایت کرنے والی واحد مسلم رہنما ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہیں ڈرایا دھمکایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ' سیاسی جماعت مذہب کی بنیاد پر نہیں بنی ہے۔ اگر کوئی تو وہ اس لیے بی جے پی کی حمایت گا اور اگر مسلمان ہے تو ترنمول کانگریس کی حمایت کرےگا ایسا نہیں ہے۔ کون کس سیاسی جماعت سے جڑے اس کا فیصلہ ہم آپ نہیں کر سکتے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ' بیربھوم ضلع میں عزیزا خاتون بی جے پی کی حمایت کرنے والی واحد مسلم رہنما ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہیں ڈرایا دھمکایا جائے۔ یہ نہایت ہی افسوسناک بات ہے کہ ایک خاتون کے مکان پر مذہبی شناخت کی وجہ سے حملہ کیا جائے۔'
بنگال میں مسلمان مرد یا خواتین بی جے پی سے جڑ نہیں سکتی ہیں۔ ان پر کسی قسم کی پابندی ہے۔ ہم لوگوں نے یہ سب قاعدہ قانون بنا رکھا ہے۔' کہیں لکھا ہوا ہے کیا کہ مسلمان بی جے پی سے جڑ نہیں سکتا ہے۔ اگر کہیں لکھا ہوا ہے تو ثبوت پیش کیجیے۔ اگر ثبوب مل جائے تو میں یہاں سے خاموش چلی جاؤں گی اور کسی کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت تک نہیں دوں گی'۔
انہوں نے کہا کہ' عزیزا خاتون ایک بہادر لڑکی ہے۔ وہ اپنی مرضی سے بی جے پی میں شامل ہوئی ہے اور اپنے طبقے کے لوگوں کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتی ہے ۔'
بی جے پی کی رکن پارلیمان نے گزشتہ روز جلپائی گوڑی میں وزیر اعلی ممتابنرجی کے بیان کی بھی مخالفت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی مذہب کے نام پر ہندو ووٹ لے گی اور حیدرآباد کی سیاسی جماعت مسلمانوں کے ووٹ پر قبضہ کر لے گی'۔ وزیر اعلی کو اس طرح کے بیان سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے سماج میں منفی پیغام جاتا ہے۔'
شھبندو ادھیکاری کے ترنمول کانگریس چھوڑنے پر انہوں نے کہا کہ ڈر اس بات کی ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل ہی ترنمول کانگریس کا خاتمہ نہ ہو جائے۔ شھبندو ادھیکاری ایک عوامی رہنما ہیں۔ ان کی شمولیت سے بی جے پی کو فائدہ ہو گا'۔
واضح رہے کہ بیربھوم ضلع لابھ پور میں بی جے پی کی مسلم خاتون رہنما کے مکان پر نامعلوم شرپسندوں نے بموں سے حملہ کیا تھا'۔