ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی حکومت کی جانب سے کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے جدوجہد جاری ہے۔ جس کے پیش نظر بنگال کی حکومت نے ریاست میں گزشتہ 15 مئی سے لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے جو اگلے 15 جولائی تک نافذ رہے گا۔ موجودہ صورتحال میں بہتری آئی تو ٹھیک ورنہ لاک ڈاؤن میں توسیع کی قوی امید ہے۔
قربانی کے جانوروں کا بازار مندی کا شکار - جانوروں کے کاروبار متاثر ہونے کا خطرہ
شمالی 24 پرگنہ میں عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے درمیان قربانی کے جانوروں کے بازاروں پر لاک ڈاؤن کا گہرا اثر پڑا ہے۔ کاروباریوں کو بھاری مالی نقصان کا خدشہ ہے۔
قربانی کے جانوروں کا بازار مندی کا شکار
انہوں نے کہاکہ یہ بات سچ ہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب حالات خراب ہیں لیکن عیدالاضحیٰ میں ابھی وقت ہے۔ امید کرتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ کاروبار میں بھی بہتری کی گنجائش ہے۔
واضح رہے کہ شمالی 24 پرگنہ مغربی بنگال کا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر اضلاع ہے. شمالی 24 پرگنہ میں سب سے زیادہ کورونا کے یومیہ کیسز ریکارڈ درج کئے جاتے ہیں۔