ریاستی حکومت کی اجازت ملنے کے بعد مشرقی ریلوے کی جانب سے لوکل ٹرین خدمات اتوار کے روز بحال کر لی گئی ہے۔ حکومت مغربی بنگال نے حالات بہتر ہونے پر سیالدہ، ہوڑہ روٹ میں 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کی اجازت دی ہے۔
مشرقی ریلوے نے اس سلسلے میں لوکل ٹرینوں میں سینیٹائزیشن اور صاف صفائی کا کام انجام دیا اور اتوار کے روز سے تمام روٹ کی لوکل ٹرین خدمات بحال کر دی گئی ہے۔
اس دوران تقریباً چھ ماہ لوکل ٹرین خدمات بند تھی۔ چھ ماہ بعد لوکل ٹرین خدمات بحال ہو گئی ہے۔ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کی ریاستی حکومت نے اجازت دے دی ہے۔ جس کے بعد ہوڑہ ڈویزن کے ای ایم یو یارڈ میں سرگرمیاں بڑھ گئیں ہیں۔
ہوڑہ ڈویژن کی تمام لوکل ٹرینوں کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔ کووڈ پروٹوکال پر عمل کرتے ہوئے ہی ٹرین خدمات بحال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس لئے دو سیٹوں کے درمیان × کا نشان بھی لگایا گیا ہے اور مسافروں سے اس پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔