ریاست مغربی بنگال میں لوکل ٹرین کی خدمات کی معطلی پر مخالفت کی آواز بلند ہونے لگی ہے. مشرقی ریلوے کے ملازمین کے ایک گروپ نے کہا کہ سخت ترین احتیاطی تدابیر اور گائیڈ لائن کی مدد سے لوکل ٹرین خدمات دوبارہ بحال کی جا سکتی ہے.
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اس ضمن میں کتنا مؤثر فیصلہ لے سکتی ہے اب اس پر منحصر ہے، کیونکہ اور دیر نہیں کی جاسکتی ہے.
دوسری طرف سیالدہ ڈی آر ایم کے ایس پی سنگھ نے کہا کہ ایمرجنسی کے نام پر سرکاری ملازمین کے لیے محدود لوکل ٹرین چلائی جاسکتی ہے تو اس میں توسیع کی گنجائش ہے.
انہوں نے کہا کہ اب حالات یہ ہیں کہ سرکاری ملازمین کے لیے چلائی جانے والی اسپیشل ٹرینیوں پر عام لوگ بھی سوار ہو جاتے ہیں. ڈی آر ایم کا کہنا ہے کہ اسپیشل ٹرینوں میں روزآنہ لڑائی، ہنگامہ ہوتا ہے، عام لوگ ریلوے ٹریک پر بیٹھ کر احتجاج کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ فیصلہ لینے کا وقت آگیا ہے، لوگوں کو زیادہ دنوں تک روکا نہیں جا سکتا ہے. عام لوگ اضافی کرایہ دے کر بس، آٹو اور ٹوٹو وغیرہ میں سفر کرنا نہیں چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال 23 مارچ کو ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہونے کے بعد سے اب تک مغربی بنگال میں لوکل ٹرین خدمات معطل ہے. گذشتہ سات مہینوں سے لوکل ٹرین خدمات کی معطلی کے سبب عام لوگوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے.