مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتہ میں منعقد ہونے والے گنگا ساگر میلہ کے انعقاد کو لے کر کولکاتہ ہائی کورٹ نے اس میلہ کے انعقاد کو لے کر محدود پیمانے پر اجازت Calcutta HC clears Gangasagar Mela دی ہے، جس میں لوگوں کی شرکت کو محدودو کردیا گیا۔
کولکاتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پرکاش سریواستو اور جسٹس کیسونگ ڈوما بھوٹیا کے ڈویژن بینچ نے کہا ہے گنگا ساگر میلہ میں کووڈ پروٹوکال پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں عدالت نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔اس کمٹی میں اپوزیشن رہنما شبھیندو ادھیکاری، چیف سکریٹری ہری کرشنا دویدی اور حقوق انسانی کمیشن کے چئیرمین شامل ہیں۔ کولکاتہ میں گنگا ساگر میلہ کو لیکر پہلے سے ہی سوال اٹھ رہے تھے میلہ میں کورونا کے پیش نطر جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کیسے ممکن ہوگا؟ تا ہم کولکاتہ عدالت میں جمعہ کو اس معاملہ کی سماعت ہوئی۔اور دوران سماعت پر مذکورہ سوال کیا گیا۔اس سوال کے جواب میں ڈویژن بینچ نے کہا کہ میلے میں کووڈ پروٹوکال پر عمل آوری کی جانچ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔