کورونا کی موجودہ صورتحال سے ایک بار پھر عام عوام خوف زدہ ہیں۔ کولکاتا کے زکریا اسٹریٹ اور خصوصی طور پر رمضان کے مہینے میں ایک روح پرور نظارہ دیکھنے کو ملتا تھا لیکن ایک بار پھر سے کورونا نے لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔
عام طور پر رمضان کے مہینے میں عید کی خریداری کے لیے بڑے پیمانے پر لوگ کولکاتا اور آس پاس کے علاقوں سے زکریا اسٹریٹ پہنچتے تھے۔ اس دوران زکریا اسٹریٹ اور ناخدا مسجد میں رمضان کے مہینے کا الگ ہی نظارہ دیکھنے کو ملتا تھا۔ ناخدا مسجد میں ہر دن سینکڑوں روزہ داروں کے لئے افطار کا اہتمام کیا جاتا تھا۔ ناخدا مسجد کے آس پاس کے دکانداروں کی جانب سے یہ سارا انتظام کیا جاتا تھا۔ حالانکہ مسافرین کے لیے اب بھی انتظامات کیے جارہے ہیں لیکن اس بار ناخدا مسجد میں افطار کے وقت روزہ داروں کی ایسی بھیڑ نظر نہیں آرہی ہے جیسا کے عام طور پر ہوا کرتی ہے۔