اردو

urdu

ETV Bharat / city

بایاں محاذ کا انتخابی مہم میں زیادہ بھیڑ جمع نہ کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے خطرات کے مد نظر سی پی آئی ایم نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے باقی مراحل میں انتخابی مہم میں زیادہ بھیڑ جمع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

left front decided not to big gathering due  to corona
left front decided not to big gathering due to corona

By

Published : Apr 15, 2021, 8:49 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے مد نظر جاری انتخابی مہم کے لیے جلسے جلوس کا اہتمام ہو رہا ہے جہاں کثیر تعداد میں بھیڑ بھی ہو رہی ہے۔ سی پی آئی ایم نے اس طرح کی بھیڑ سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بایاں محاذ کا انتخابی مہم میں زیادہ بھیڑ جمع نہ کرنے کا فیصلہ




کورونا کے کیسز میں دن بہ دن اضافے کے باوجود مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لیے تشہیری مہم شباب پر ہے جہاں کثیر تعداد میں لوگ جمع بھی ہو رہے ہیں اور کورونا وائرس سے بچنے کی تدابیر پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ ایسے حالات میں بایاں محاذ نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں باقی بچے مراحل میں تشہیری مہم کے تحت کسی بھی طرح کے بڑے جلسے یا جلوس نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بجائے بایاں محاذ کے امیدوار محدود تعداد میں اپنے کارکنان کے ساتھ گھر گھر جا کر تشہیر کریں گے۔


آج اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے اعلان کیا کہ بایاں محاذ چھوٹے چھوٹے جلسے جلوس کی شکل میں انتخابی مہم جاری رکھے گا۔

محمد سلیم نے کہا کہ ہماری پارٹی نے خود یہ فیصلہ کیا ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے باقی چار مراحل کی پولنگ ہو چکی ہے۔ پانچویں مرحلے کی پولنگ کی انتخابی مہم بھی آج ختم ہوگئی'۔

انہوں نے کہا کہ 'جہاں تک ممکن ہوگا ہم لوگ بڑی بھیڑ سے گریز کریں گے۔ دوسری جانب ہم عام لوگوں کو کورونا وائرس کے خطرات سے بھی آگاہ کریں گے۔ گذشتہ ایک برس سے کورونا وائرس کے بحرانی دور میں ہم نے لوگوں کی مدد کی ہے، اس کو جاری رکھیں گے۔ عوام کے حق کی لڑائی جاری رکھیں گے۔

محمد سلیم نے کہا کہ اس دوران ہم اپنے امیدواروں کے لیے انتخابی مہم گھر گھر جاکر کریں گے کسی طرح کی بھیڑ جمع نہیں کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details