اردو

urdu

ETV Bharat / city

عباس صدیقی کی جماعت کو شمالی بنگال میں 6 سیٹیں ملی - سیٹوں کی تقسیم پر بہت حد تک اتفاق رائے ہوگیا

عباس صدیقی کی جماعت انڈین سیکولر فرنٹ کو بایاں محاذ کانگریس کی طرف سے شمالی بنگال میں 6 سیٹیں دینے پراتفاق ہوا ہے، جبکہ مزید آٹھ سیٹوں کی تقسیم پر اب بھی مسئلہ پھنسا ہوا ہے۔

left-congress-and-isf-alliance-isf-got-6-seats-in-north-bengal
left-congress-and-isf-alliance-isf-got-6-seats-in-north-bengal

By

Published : Mar 2, 2021, 3:34 PM IST

انڈین سیکولر فرنٹ کے چیئیرمین نوشاد صدیقی نے کہا کہ' امیدواروں کی فہرست حلیف جماعتوں کے ساتھ ہی جاری کی جائے گی۔ انڈین سیکولر فرنٹ کو اب تک 37 سیٹیں دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

ویڈیو
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے مد نظر بایاں محاذ کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم پر جاری بات چیت جاری ہے۔ آج سی پی آئی ایم کے صدر دفتر مظفر احمد بھون میں ایک بار پھر کانگریس، بایاں محاذ اور انڈین سیکولر فرنٹ کی میٹنگ ہوئی جس میں کانگریس کی طرف سے عبدالمنان پردیپ بھٹاچاریہ سی پی آئی ایم کی جانب سے محمد سلیم، بمان بوس اور انڈین سیکولر فرنٹ کی طرف سے نوشاد صدیقی میٹنگ میں موجود رہے۔

میٹنگ سے نکلنے کے بعد انڈین سیکولر فرنٹ کے چیئیر مین نوشاد صدیقی نے کہا کہ سیٹوں کی تقسیم پر جاری بات چیت بہت حد تک حل ہو چکا ہے۔ انڈین سیکولر فرنٹ کی جانب سے شمالی بنگال میں کئی سیٹوں پر دعوی کیا گیا تھا لیکن کانگریس شمالی بنگال میں سیٹ دینے پر راضی نہیں تھی جس کی وجہ سے اتحاد میں اتفاق رائے نہیں ہورہا تھا۔ لیکن آج کی میٹنگ میں سیٹوں کی تقسیم پر بہت حد تک اتفاق رائے ہوگیا ہے'۔

میٹنگ کے بعد انڈین سیکولر فرنٹ کے چئیر مین نوشاد صدیقی نے کہا کہ' ہم نے شمالی بنگال میں کئی سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا۔ ہم نے مرشدآباد میں بھی کئی سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن مرشدآباد میں کانگریس سیٹ دینے کے لیے راضی نہیں ہے۔ گرچہ شمالی بنگال میں انڈین سیکولر فرنٹ کو اب تک 6 سیٹیں دینے پر اتفاق ہوا اور جنوبی بنگال میں ایک سیٹ ملی ہے۔ اب تک انڈین سیکولر فرنٹ کو کل 37 سیٹیں دینے پر مہر لگ چکی ہے۔
نوشاد صدیقی نے کہا کہ' بہت جلد امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ ہماری کوشش رہے گی کہ حلیف جماعتوں کے ساتھ ہی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ' ترنمول کانگریس اور بی جے پی اس اتحاد کو اور انڈین سیکولر فرنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن ہمارے درمیان کوئی نا اتتفاقی نہیں ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details