اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولکاتا: کانگریس-لفٹ اتحاد 28 فروری کو سیٹوں کا اعلان کرے گا - بایاں محاذ کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کی حکومت

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے مدنظر بایاں محاذ کانگریس اورعباس صدیقی کی انڈین سیکولرفرنٹ کے درمیان اتحاد پر آج اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے بعد بایاں محاذ اور کانگریس نے کہا کہ انڈین سیکولر فرنٹ کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر جماعتوں سے بھی بات چیت جاری ہے۔

left congress and isf alliance in west bengal assembly election
left congress and isf alliance in west bengal assembly election

By

Published : Feb 16, 2021, 9:34 PM IST

اتحادی پارٹیوں کا کہنا ہے آئندہ 28 فروری کو بریگیڈ میں تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ اجلاس کے بعد سیٹوں کے متعلق حتمی فیصلے کا اعلان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ' مغربی بنگال میں بایاں محاذ کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کی حکومت بنے گی۔'

ویڈیو
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے مد نظر آج سی پی آئی ایم کے صدر دفتر مظفر احمد بھون میں کانگریس، بایاں محاذ اور آئی ایس ایف کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے بعد بایاں محاذ اور پردیش کانگریس کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں انہوں نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے تعلق سے معلومات دی۔
میڈیا کو بتایا گیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بایاں محاذ کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ ایک ساتھ مل کر انتخابات لڑے گی۔ پریس کانفرنس میں دعوی کیا گیا بنگال میں آئندہ حکومت بایاں محاذ کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ اتحاد ہی کی بنے گی۔


میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی بایاں محاذ کے چئیرمین بمان بوس نے واضح کیا کہ' 2021 اسمبلی انتخابات میں بایاں محاذ کانگریس اتحاد میں پیرزادہ عباس صدیقی کی جماعت انڈین سیکولر فرنٹ بھی شامل ہو رہی ہے۔ لیکن ابھی اور دیگر سیکولر جماعتوں کے اس اتحاد میں شامل ہونے کی بات ہے۔

اسی لیے سیٹوں پر اتتفاق حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے لیکن اس کے متعلق مکمل جانکاری آئندہ 28 فروری کو بریگیڈ میں ہونے والے عظیم جلسے کے دوران دی جائے گی۔ جس میں تمام حلیف جماعتیں شامل ہوں گی۔
پریس کانفرنس کے دوران پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے کہا کہ' بایاں محاذ اور کانگریس اتحاد کو توڑنے کی بہت کوشش کی گئی فرقہ پرست قوتوں نے پوری کوشش کی کہ یہ اتحاد نہ ہو لیکن آئندہ اسمبلی انتخابات بایاں محاذ اور کانگریس مل کر ہی بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے خلاف انتخابات لڑیں گے۔

اس کے علاوہ اس اتحاد میں کئی سیکولر جماعتوں نے شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ لیکن انہیں اپنا موقف واضح کرنا ہوگا کہ وہ سیکولرزم کے بنا پر ہی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی آر جے ڈی اور کئی چھوٹی سیکولر جماعتوں سے بات چیت جاری ہے۔ سیٹوں کے حوالے سے مکمل معلومات بھی نہیں دیں گے، بریگیڈ اجلاس کے دوران اس پر تفصیل اطلاع دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امکان ہے کہ بریگیڈ ریلی میں راہل گاندھی بھی شرکت کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details