کولکاتا: عیسائی مذہب کے سب سے بڑے تہوار کرسمس کولکاتا میں بھی بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔Christmas is celebrated with great care in Kolkata لیکن کولکاتا کا کرسمس کئی معنوں میں منفرد ہے۔ کرسمس کے موقع پر کولکاتا کے پارک اسٹریٹ میں بھائی چارہ اور مذہبی رواداری ایک حسین منظر نظر آتا ہے Brotherhood and Religious Tolerance are a Beautiful Sight in Park Street, Kolkata۔ بین مذاہب کے لوگ کولکاتا کے پارک اسٹریٹ میں کرسمس کے موقع پر بڑی تعداد میں جمع ہوکر کرسمس کا تہوار مناتے ہیں۔ کولکاتا کے پارکس اسٹریٹ کو خوبصورت رنگ برنگے قمقموں سے مزین کیا جاتا ہے یہ نظارہ دیکھنے کے قابل ہوتا ہے۔کرسمس کا تہوار پوری دنیا میں عیسائی مذہب کے ماننے والوں کے لئے مقدس دن ہوتا ہے۔ ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں رہنے والے عیسائی مذہب کے پیروکار بڑے ہی اہتمام سے کرسمس کا تہوار مناتے ہیں۔
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں بھی بڑے جوش و خروش کے ساتھ ہر سال 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار منایا جاتا ہے Kolkata Celebrates Christmas with Great Enthusiasm۔ کولکاتا شہر میں عیسائی مذہب کے ماننے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ کولکاتا کے کئی علاقوں میں اینگلو انڈین کی آج بھی تعداد موجود ہے۔
کولکاتا کا بو بیریک اور پارک اسٹریٹ میں عیسائیوں کی اچھی خاصی تعداد موجود ہے۔ خاص طور پر کولکاتا کے پارک اسٹریٹ میں کرسمس کا تہوار بہت دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ بڑی تعداد میں بین مذاہب کے ماننے والے افراد جمع ہوتے ہیں۔ پارک اسٹریٹ کے ایلن پارک میں ہر سال 20 دسمبر سے کرسمس فیسٹیول کا افتتاح وزیر اعلی کے ہاتھوں ہوتا ہے۔