مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر مکمل طور قابو پانے کے بعد عام زندگی دوبارہ پٹری پر لوٹنے لگی ہے جس کے سبب عام لوگوں کو بڑی راحت مل رہی ہے۔
ریاست کے حالات میں بہتری آنے کے بعد بازاروں، سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں سرگرمیاں بڑھنے لگی ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
اسی درمیان ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو نے کہا کہ تقریباً پانچ مہینوں کے بعد لوکل ٹرین خدمات کی بحالی اتوار کو ہونے والی ہے۔اس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار کے روز سے لوکل ٹرین کی خدمات مکمل طور پر بحال ہوجائے گی. لیکن پہلے مرحلے میں پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ لوکل ٹرین چلے گی.
اس کے بعد حالات میں مزید بہتری آنے کے بعد لوکل ٹرین خدمات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ عام لوگوں پر ٹرانسپورٹ کے اضافی کرائے کے بوجھ کو کم کیا جا سکے.
واضح رہے کہ ریاستی حکومت کے لوکل ٹرین خدمات کی دوبارہ بحالی کے اعلان سے پہلے ہی اسٹاف اسپیشل کے نام سے لوکل ٹرینیں چلتی ہے جس میں کورونا گائیڈ لائن پر کوئی عمل نہیں کیا جاتا ہے۔