آن لاک 4.0 شروع ہونے کے بعد 8 ستمبر سے کلکتہ میٹرو سروس شروع ہونے والا تھا تاہم میٹرو انتظامہ نے بنگال حکومت اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کرنے کے بعد 8 ستمبر کو میٹرو سروس شروع کرنے کے پروگرام کو موخر کر دیا ہے اور اب 14 یا 15 ستمبر سے میٹرو سروس شروع ہو سکتی ہے۔
میٹروانتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے آج ریاستی سیکریٹریٹ میں سینئر افسران جس میں ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیدار، کلکتہ پولیس کمشنر انوج شرما، ڈائریکٹر جنرل آف پولس، کلکتہ میونسپلٹی کے عہدیدار اورمحکمہ صحت کے عہدیدار شریک تھے کے ساتھ میٹنگ کی۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور میٹروانتظامیہ میٹروسروس شروع کرنے کی جلدبازی میں نہیں ہے۔ توقع ہے کہ یہ خدمت 14 یا 15 ستمبر سے میٹروسروس شرع ہوجائے گی۔ صفائی کا کام مختلف اسٹیشنوں پر پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔میٹنگ میں معاشرتی فاصلے اور حفظان صحت پر غور کیا گیا۔میٹنگ میں کئی اہم فیصلہ کئے گئے ہیں۔میٹرو سروس شرع ہونے سے قبل مسافروں کو اطلاع دی جائے گی۔