مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک دوارے سرکار(گھر گھر حکومتی ترقیاتی منصوبوں) کے تحت تمام اضلاع میں کیمپ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا جارہا ہے. گھر گھر سرکار منصوبے کے تحت انعقاد کئے جانے والے کیمپوں کا اصل مقصد عام لوگوں بالخصوص خواتین کے تمام مسائل کا حل ہے. خواتین سرکاری دفاتر کے چکر کاٹنے کے بجائے گھر بیٹھے ان کی مدد کی جائے.
کولکاتا: وارڈ نمبر 66 میں گھر گھر سرکار کیمپ کا انعقاد - ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک دوارے سرکار
دارالحکومت کولکاتا کے وارڈ نمبر 66 کے ہاؤسنگ کمپلیکس میں دوارے سرکار (گھر گھر حکومتی ترقیاتی منصوبوں) کے تحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جس میں بالخصوص اقلیتی طبقے کی خواتین کی بڑی تعداد تھی.

کولکاتا: وارڈ نمبر 66 میں گھر گھر سرکار کیمپ کا انعقاد
کولکاتا: وارڈ نمبر 66 میں گھر گھر سرکار کیمپ کا انعقاد
واضح رہے کہ ممتا بنرجی کے تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد متعدد ترقیاتی منصوبوں خاص طور پر خواتین کے لئے اعلان کئے گئے ہیں جن میں کنیا شری، روپا شری، شواستھا ساتھی ہیلتھ انشورنس کارڈ اور لکشمی بھنڈار قابل ذکر ہے.