اردو

urdu

ETV Bharat / city

آج سے کولکاتا میٹرو ٹرین کی خصوصی خدمات بحال - دم دم اور کوی سبھاش اسٹیشن

کولکاتا میٹرو ٹرین خدمات آج سے بحال کر دی گئی ہیں، لیکن فی الحال یہ خدمات خصوصی مقاصد کے لیے ہوں گی۔ ٹرین کی تعداد بھی ابھی محدود رکھی گئی ہے۔ میٹرو ریلوے نے فی الحال محض 12 جوڑے ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

kolkata: emergency metro service started
kolkata: emergency metro service started

By

Published : Jun 16, 2021, 8:51 PM IST

کولکاتا میٹرو ریلوے کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پیر کے روز سے سنیچر کے درمیاں میٹرو ٹرین چلیں گی۔

ویڈیو

دم دم اور کوی سبھاش اسٹیشن سے صبح ساڑھے 9 بجے،10 بجے اور 10 بجکر 45 منٹ پر ٹرین روانہ ہوگی اور شام کو 4 بجے،5بجے اور ساڑھے 5 بجے ٹرین روانہ ہوں گی۔ لیکن ان خصوصی ٹرینوں میں ہر کسی کو سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان ٹرینوں میں وہی لوگ سوار ہو سکیں جن کا تعلق ہسپتال، بینک، انشورنس کمپنی اور میڈیا سے ہوگا۔ ان اداروں میں کام کرنے والوں کے علاوہ ہسپتال جانے والے مریضوں کو بھی اجازت ہوگی۔ ٹرین میں سوار ہونے کے لیے شناختی کارڈ دکھانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے دوسری لہر کی وجہ سے جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا تھا۔ آج 45 روز بعد ایک بار پھر سے میٹرو ٹرین کی خصوصی خدمات بحال کی گئی ہے۔ جو صرف ضروری مقاصد کے لیے محدود تعداد میں میٹرو ٹرین چلائی جا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details