اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولکاتہ: نیٹ امتحان میں الامین مشن کے طلباء کی شاندار کامیابی - کولکاتہ ای ٹی وی بھارت خبر

بنگال کے اقلیتوں کی خصوصی طور پر مسلم بچوں کی تعلیم کے میدان میں پسماندگی کو دور کرنے کے غرض سے الامین مشن کی بنیاد رکھی گئی تھی لیکن یہاں غیر مسلم بچوں کی خاصی تعداد ہے۔الامین مشن کی قیادت ڈاکٹر نور الاسلام کرتے ہیں ان کی قیادت میں ادارے نے گذشتہ کچھ برسوں میں کافی ترقی کی ہے۔

طلباء کی شاندار کامیابی
طلباء کی شاندار کامیابی

By

Published : Nov 3, 2021, 12:02 PM IST

کولکاتا کا معروف تعلیمی ادارہ الامین مشن کو ایک بار پھر شاندار کامیابی ملی ہے۔الامین مشن کے طلباء نے نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نیٹ کے 2021 کے نتائج اعلان کیا گیا ہے۔الامین مشن میں زیر تعلیم توحید مرشد نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 720 میں 690 مارکس کے ساتھ 470 مقام حاصل کیا ہے۔۔الامین مشن کی ایک اور طالبہ دیبسمیتا داں نے 668 مارکس حاصل کئے ہے جبکہ مقصود ملا نے

بنگال کے اقلیتوں کی خصوصی طور پر مسلم بچوں کی تعلیم کے میدان میں پسماندگی کو دور کرنے کے غرض سے الامین مشن کی بنیاد رکھی گئی تھی لیکن یہاں غیر مسلم بچوں کی خاصی تعداد ہے۔الامین مشن کی قیادت ڈاکٹر نور الاسلام کرتے ہیں ان کی قیادت میں ادارے نے گذشتہ کچھ برسوں میں کافی ترقی کی ہے۔

ہر سال اس ادارے سے سینکڑوں بچے میڈیکل اور انجنیئرنگ کے لئے داخلے لینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔الامین مشن میڈیکل اور انجنیئرنگ کی تیاری کرنے والوں کی مدد کرتا ہے اور اس کے لئے رہائشی کوچنگ سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔اس سال بھی الامین مشن کے طلباء نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔الامین مشن میں زیر تعلیم توحید مرشد نے میڈیکل کے داخلے کے امتحان میں شاندار مظاہرہ کیا ہے۔

توحید مرشد نے 720 میں سے 690 مارکس حاصل کئے ہیں۔توحید مرشد کا تعلق مالدہ ضلع کے وشنو نگر تھانہ کے پاردیوانا پور گاؤں سے ہے ان کے والد نور الحق پیشے سے ٹیچر ہیں۔مرشد توحید الامین مشن کے ہوڑہ الوبیڑیا کے نیاباز کیمپس میں زیر تعلیم تھا۔وہ سماجی کی خدمت کرنا چاہتا ہے اسی لئے ڈاکٹر بننا چاہتا تھا۔
الامین مشن میں غیر مسلم بچے بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں الامین مشن کی دیبسمیتا داں نے بھی شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 720 میں 668 مارکس حاصل کیا ہے۔پورے ملک میں اس کو 1786 واں مقام حاصل کیا ہے۔
الامین مشن کے سربراہ ڈاکٹر نور الاسلام نے کہا کہ الامین مشن نے اس بار بھی بہت شاندار مظاہرہ کیا ہے یہاں صرف اقلیت کے بچے نہیں بلکہ غیر مسلم طلباء بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور دیبا سمیتا اس کی ایک مثال ہے۔انہوں نے میڈیکل کے داخلے کے امتحان میں کامیاب ہونے والے تمام طلباء کو مبارکباد دی۔
شمالی 24 ،پرگنہ کے بارا نگر کی رہنے والی دیبا سمیتا کے والد ایک موبائل دکان میں کام کرتے ہیں۔اس لی خواہش کے کہ وہ میڈیسین میں کارڈیالوجی یا نیورولاجی میں اسپیشلسٹ بنے۔
مزید پڑھیں:نیٹ امتحان دینے والے طلبہ کا مشقی ٹیسٹ


الامین مشن کے ہوڑہ کے کھالیشانی کیمپس کے مقصد الاسلام نے بھی شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 685 مارکس حاصل کیا ہے اور پورے ملک میں اس کو 650 واں مقام ملا ہے۔مقصود ملا کا تعلق ہوڑہ لے الوبیڑیا سے ان کے والد پیشے سے مزدور اور جری کا کام کرتے ہیں۔مقصد السلام ایک کامیاب سرجن بننا چاہتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details