اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولکاتا: جے ڈی یو کا اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ - مغربی بنگال اسمبلی انتخابات

نتیش کمار کی جماعت جنتا دل یونائٹیڈ نے آج کولکاتا کے میں میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' پارٹی بنگال اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

jdu will fight west bengal assembly election
jdu will fight west bengal assembly election

By

Published : Feb 17, 2021, 8:37 PM IST

مغربی بنگال جنتا دل یونائٹیڈ کارگزار صدر ببلو مہتو نے کہا کہ جنتا دل یونائٹیڈ بنگال اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کو لیکر سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ وہیں دوسری ریاستی سیاسی جماعتیں بھی بنگال میں قسمت آزمانے کے لیے میدان میں اترنے کی تیاری میں ہے۔

ویڈیو

بی جے پی کی اتحادی بہار کی حکمراں جماعت جنتا دل یونائٹیڈ نے بھی مغربی اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ آج کولکاتا میں مغربی بنگال جنتا دل یونائٹیڈ کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال جنتا دل یونائٹیڈ کے ورکنگ صدر ببلو مہتو نے کہاکہ' مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں جنتا دل یونائٹیڈ اپنے امیدوار اتارے گی۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی سیاست کو ہم تشدد سے پاک کرنے کی نیت سے آئے ہیں۔ ہمارا مقصد ہے بنگال میں تشدد سے پاک سیاست ہے۔'

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنگال اسمبلی انتخابات میں جنتا دل یونائٹیڈ تنہا الیکشن لڑے گی۔ جنتا دل یونائٹیڈ بہار میں بے جے پی کی اتحادی ہے لیکن بنگال میں تنہا لڑنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی بہار کے مسئلے پر بہار میں بی جے پی کے اتحادی جماعت ہے یہاں ہمارا مسئلہ الگ ہے اسی لیے ہم بنگال میں تنہا ہی انتخاب میں حصہ لیں گے۔'

آئندہ اسمبلی انتخابات پر ہماری نظر ہے لیکن صرف اسمبلی انتخابات تک ہی ہم محدود نہیں رہیں گے، ہم ریاست کے پنچایت اور کارپوریشن کے انتخابات میں بھی حصہ لیں گے۔ ہماری جماعت جمہوری اقدار کو بروئے کار لاتے ہوئے ہی عام لوگوں کی فلاح کے لیے بنگال کی سیاست میں سرگرمی سے حصہ لے گی۔ اگر کوئی مقامی جماعتوں کے ساتھ کسی طرح کا کوئی اتحاد ہوتا ہے تو ہم اپنی شرائط پر ہی اتحاد کریں۔'

انہوں نے بتایا کہ ان کی جماعت بنگال کے کتنی سیٹوں پر مقابلہ کرے گی اس کا اعلان وہ الیکشن کے نوٹیفیکیشن کے بعد اعلان کریں گی اس کے علاوہ انہوں کہا کہ شمالی بنگال پر ان کی خصوصی نظر ہے بلکہ شمالی بنگال میں کئی سیٹوں پر کامیاب ہونے کا بھی دعوی کیا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details