کولکاتا: اسلام او مساجد سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں نے دونوں مذاہب کے لوگوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے جماعت اسلامی مغربی بنگال Jamaat-e-Islami campaign in Kolkata نے 6 دسمبر کو بابری مسجد کے یوم شہادت Babri Masjid Demolition Day کے موقع پر برادران وطن کے لئے "ہماری مساجد میں آئیے"Campaign Come to our mosques ایک نئی پہل شروع کی۔ جس میں برادران وطن کو مساجد میں مدعو کیا گیا ہے اور اس دن کو مساجد کی سرگرمیوں اور اسلام کے اوصاف سے متعارف کرایا جائے گا۔ جس کے لیے پوری ریاست میں 140 سے زائد مساجد میں اس کا انعقاد کیا جائے گا۔
اسلام اور مساجد کے حوالے سے برادران وطن میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ان غلط فہمیوں کی وجہ سے اسلام اور مساجد کے متعلق غیر مسلموں میں ایک منفی تصور پایا جاتا ہے۔ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر کوئی کوشش بھی نہیں کیا جاتی ہے۔
برادران وطن میں ان غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کے لئے جماعت اسلامی مغربی بنگال نے ایک نئی پہل کی ہے جس کے مطابق تاریخی بابری مسجد کی یوم شہادت کے موقع پر غیر مسلموں کو مساجد میں دعوت دی گئی ہے تاکہ ان کو مساجد کی سرگرمیوں اور اسلام کے اوصاف سے رو برو کرایا جا سکے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال کے امیر مولانا عبدالرفیق نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مساجد اور اسلام کے متعلق ہمارے برادران وطن میں کئی طرح کی غلط فہمیاں موجود ہے۔ جسے کہ مساجد کے محراب کو لیکر ان میں غلط فہمیاں ہیں وہ سوچتے ہیں اس علیحدہ جگہ پر ہتھیار رکھا جاتا ہے۔ یا مساجد میں انتہاپسندی کو فروغ دیا جاتا ہے۔ اس طرح کی اور بھی کئی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔