گذشتہ دنوں کولکاتا کے معروف تعلیمی ادارہ جادھو پور یونیورسٹی طلبہ تنظیم اور بی جے پی رکن پارلیمان و مرکزی وزیر بابل سپریو کے درمیان ایک تنازعہ ہوا تھا، جس پر مغری بنگال یونٹ کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ' جادھو پور یونیورسٹی ماؤنوازوں کا اڈہ ہے، وہاں ملک مخالف لوگ پڑھتے ہیں، پاکستان کے حمایتی رہتے ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ' ہم جادھو پور یونیورسٹی پر سرجیکل اسٹرائیک کریں گے، جنہوں نے بابل سپریو کو ہاتھ لگایا ان کے ہاتھ توڑ دیں گے، ایسا کرنے سے ہمیں کون روکتا ہے ہم انہیں بھی دیکھیں لیں گے'۔
انہوں نے جادھو پور یونیورسٹی میں اے بی وی پی کے ذریعے ایس ایف آئی کے یونین میں جو توڑ پھوڑ پر کہا کہ جہاں ملک دشمن عناصر پلتے ہیں ایسی جگہوں کو توڑ دیا جانا چاہیے، اور نہ ہی ایسا تعلیمی ادارہ چاہیے جہاں ملک دشمن عناصر جنم لیتے ہوں اور ایسے طلباء بھی نہیں چاہیے'۔