اردو

urdu

ETV Bharat / city

کسانوں کی حمایت میں مارچ کے دوران نوشاد صدیقی کو حراست میں لیا

کولکاتا میں کسان تحریک کی حمایت میں مارچ کے دوران آئی ایس ایف کے چئیرمین نوشاد صدیقی کو ان کے حامیوں کے ساتھ گاندھی مورتی کے پاس پولیس نے حراست میں لے لیا گیا۔

isf-chairperson-detain-during-protest-for-solidarity-with-peasant-moment
isf-chairperson-detain-during-protest-for-solidarity-with-peasant-moment

By

Published : Jun 26, 2021, 9:53 PM IST

آئی ایس ایف نے نوشاد صدیقی کے خلاف پولیس کی کارروائی کی مذمت کی ہے۔ آئی ایس ایف کا کہنا ہے کہ ایک طرف ممتا بنرجی کسانوں کی حمایت کی بات کرتی ہیں اور دوسری طرف کسانوں کی حمایت میں ہونے والے مارچ کو روکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔'


واضح رہے کہ انڈین سیکولر فرنٹ کی جانب سے آج کولکاتا کے گاندھی مورتی کے پاس کسان تحریک کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ آئی ایس ایف کے چئیرمیں اور بھانگڑ سے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی قیادت نے آئی ایس ایف کے حامیوں کے ساتھ کسان تحریک کی حمایت میں مارچ کر رہے تھے۔ لیکن گاندھی مورتی پہنچنے سے قبل ہی ان کو پولس نے روک دیا اور آئی ایس ایف کے چیئرمین اور بھانگڑ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی اور ان کی جماعت کے کئی رہنما کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

آئی ایس ایف کی طرف سے پولیس کی اس کارروائی کی مزمت کی گئی ہے۔ آئی ایس ایف کا کہنا ہے کہ ایک طرف ترنمول کانگریس کہتی ہے کہ وہ کسانوں کی حمایت کرتی ہے۔ دوسری جانب کسانوں کی حمایت ہونے والی ریلی کو روکنے کی کوشش کرتی ہے اور کسانوں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی ترنمول کانگریس منافقت کو ظاہر کرتی ہے۔ جبکہ آئی ایس ایف کی طرف کووڈ پروٹوکال کا خیال رکھتے ہوئے مارچ نکالی گئی تھی۔ ممتا بنرجی کی پولیس کی یہ کارروائی ظاہر کرتی ہے کہ ممتا بنرجی کی حکومت کو جمہوریت کا کوئی پاس نہیں ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details