مسلسل تیسری مرتبہ کے لیے وزیراعلیٰ کا حلف لینے کے بعد ممتابنرجی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو پہنچ کر اپنی پہلی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے نبنو میں اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے نئی کورونا گائیڈ لائن جاری کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ انتظامیہ امور میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے انتخابی کمیشن کے فیصلے کو بدلتے ہوئے آئی پی ایس آفیسر جاوید شمیم اور وریندر کو ان کے سابقہ عہدے پر دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے نئے اعلامیہ کے مطابق آئی ایس آئی آفیسر جاوید شمیم اور وریندر کو ان کے سابقہ اے ڈی جی اور ڈی جی کے عہدے پر بحال کرنے کا اعلان کیا گیا۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اعلان کے چند گھنٹوں کے اندر ہی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو سے دونوں آئی پی ایس آفیسر جاوید شمیم اور وریندر کو ان کے سابقہ عہدے پر دوبارہ بحال کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔