اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقہ: فرہاد حکیم اور محمد مختار کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے لیے ریاست میں زبردست گہماگہمی جاری ہے۔ تمام سیاس جماعتیں اقتدار پر قبضہ جمانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکی ہیں۔

interesting contest firhad hakim and md mukhtar in kolkata port assembly constituency
interesting contest firhad hakim and md mukhtar in kolkata port assembly constituency

By

Published : Mar 22, 2021, 8:10 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں ایک ہفتہ سے کم وقت رہ گیا ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں انتہائی تیز ہو گئی ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار پرچہ نامزدگی جمع کرنے کے دوران طاقت کا بھی استعمال کر رہی ہیں۔ اسمبلی انتخابات 2021 میں کولکاتا اور اس سے متصل ایسے کئی اضلاع ہیں جہاں دلچسپ مقابلہ ہونا طے ہے۔

ویڈیو
ان سیٹوں پر کئی سینیئر سیاسی رہنماؤں کی قسمت بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ وہ اسمبلی حلقے قابل ذکر ہے۔جنوبی 24 پرگنہ کے میٹیا برج کے کلکتہ پورٹ ان دس اہم اسمبلی حلقوں میں سے ایک ہے جو قابل ذکر ہے۔بادشاہ واجد علی شاہ کی نگری میٹیا برج مغربی بنگال کا سب سے زیادہ مسلم آبادی والا علاقہ ہے جہاں اردو اور بنگلہ بولنے والے مسلمانوں کی آبادی تقریباً 25 لاکھ ہے۔معاشی اعتبار سے خوشحال، تہذیب یافتہ علاقہ ہے اور بھارت کی تاریخ میں اہم مقام رکھتا ہے۔ یہاں تین اسمبلی حلقے ہیں جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔کولکاتا پورٹ سے ترنمول کانگریس کے سنئیر و وزیر فرہاد حکیم اور مغربی بنگال کانگریس پردیش کے نائب صدر محمد مختار آمنے سامنے ہیں۔اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے فرہاد حکیم اور کانگریس کے محمد مختار کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہونا تقریباً طے ہے۔ترنمول کانگریس کے ہیوی ویٹ رہنما اور وزیر فرہاد حکیم کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے سے دو مرتبہ الیکشن جیت چکے ہیں۔دوسری طرف گارڈن ریچ کے مقامی باشندہ اور مغربی بنگال پردیش کانگریس کے نائب صدر محمد مختار اسمبلی انتخابات میں پہلی مرتبہ قسمت آزما رہے ہیں۔پہلی آزمائش میں ان کے سامنے ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور ممتا بنرجی کے قریبی فرہاد حکیم سے سخت مقابلہ ہے۔کانگریس کے محمد مختار اور ترنمول کانگریس کے فرہاد حکیم کے درمیان ہونے والے مقابلے کو لے کر میٹیابرج کے لوگ پرجوش ہیں لیکن کچھ بھی کہنے کو تیار نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details