اردو

urdu

ETV Bharat / city

مغربی بنگال ضمنی انتخابات میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا اشارہ

مغربی بنگال میں رواں ماہ 30 ستمبر کو ریاست کے تین اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے مرکزی فورسز کی تعیناتی کا اشارہ دیا گیا ہے۔

مغربی بنگال ضمنی انتخابات میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا اشارہ
مغربی بنگال ضمنی انتخابات میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا اشارہ

By

Published : Sep 8, 2021, 10:16 PM IST

ریاست میں 30 ستمبر کو تین اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے جس کے لیے تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے اور سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس جہاں ایک طرف تینوں اسمبلی حلقوں میں اپنی جیت کو پہلے سے ہی طے مان چکی ہے تو دوسری جانب کانگریس، لیفٹ فرنٹ اور بی جے پی اپنی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی بھرپور کوشش میں مصروف ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بھوانی پور سے امیدوار ہیں جب کہ جنگی پور سے سابق وزیر ذاکر حسین اور شمشیر گنج سے امر الاسلام ترنمول کانگریس کے امیدوار ہوں گے۔

اطلاع کے مطابق 30 ستمبر کو منعقد ہونے والے صمنی انتخابات کے لیے مرکزی فورسز کی تعیناتی کا اشارہ دیا گیا ہے۔ 13 ستمبر کو ایکسپنڈیچر آبزرور (expenditure observer) کے دو افسران اور پولیس آبزرور کے ایک آفیسر ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کولکاتا آرہے ہیں۔ اس کے بعد ہی یہ واضح طور پر پتہ چلے گا کہ ضمنی انتخابات کے لیے مرکزی فورسز کی کتنی کمپنیوں کو تعینات کیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بھوانی پور اسمبلی حلقے میں مرکزی فورسز کی 18 کمپنیاں، جنگی پور میں 17 کمپنیاں اور شمشیر گنج میں 19 کمپنیاں تعینات تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال: ضمنی انتخابات کی تیاریاں و سرگرمیاں تیز

واضح رہے کہ پردیش کانگریس کے صدر نے شمشیر گنج اور جنگی پور اسمبلی حلقوں میں لیفٹ فرنٹ کے امیدوار کی حمایت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details