اردو

urdu

ETV Bharat / city

منوج تیواری کو سیاست کے میدان میں بھی کامیاب ہونے کی امید - ہوڑہ ضلع کے لوگ سڑکوں پر اتر آئے ہیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور ترنمول کانگریس کے امیدوار منوج تیواری نے کہا کہ زندگی میں کوئی ایسا ہدف نہیں جیسے حاصل نہیں کیا جا سکے۔

wb_kol_spl_ indian cricketer and tmc candidate manoj tiwari exclusive talk to etv bharat
wb_kol_spl_ indian cricketer and tmc candidate manoj tiwari exclusive talk to etv bharat

By

Published : Mar 17, 2021, 9:27 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے لیے امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے نئے چہرے منوج تیواری نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا اور عوام سے ووٹ کرنے کی اپیل کی۔

ویڈیو


دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہوڑہ کے شیب پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار منوج تیواری نے پرچہ داخل کیا۔ اس موقعے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور ترنمول کانگریس کے امیدوار منوج تیاری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ زندگی میں کوئی ایسا ہدف نہیں جیسے حاصل نہیں کیا جا سکے'۔


انہوں نے کہا کہ' کرکٹ کھیل کے ماہر کھلاڑی ہوں لیکن سیاست سے کبھی بھی دور نہیں رہا۔ اسکول سے لے کر کالج کے دنوں میں سیاست سے منسلک رہا ہوں۔ سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ دیدی (وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ) نے فون کرکے انتخابات لڑنے کے بارے میں سوال کیا۔ دیدی کے فون کال کے بعد بغیر سوچے سمجھے ہاں کہہ دیا'۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دیدی نے بہت ہی سوچ سمجھ کر ہی مجھے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے اس کا طلب میری جیت یقینی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' 22 گز کی پچ کی طرح سیاست کے میدان میں بھی کامیابی حاصل کروں گا کیونکہ عوام کی دعا میرے ساتھ ہے'۔


منوج تیواری نے کہا کہ' مجھے یقین ہی نہیں ہو رہا ہے کہ میری حمایت میں ہوڑہ ضلع کے لوگ سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ میرے لیے اس سے بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے'۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے اور 27 مارچ کو پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

ہوڑہ ضلع میں سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے اور ترنمول کانگریس کے ہیوی ویٹ رہنماؤں اور نئے چہروں کو اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمانے کا موقع دیا گیا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details