مغربی بنگال میں آج تیسرے مرحلے کی پولنگ کے تحت تین اضلاع ہوڑہ، ہگلی اور جنوبی 24 پرگنہ کے 31 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔جن علاقوں میں آج ووٹ ڈالے گئے ان کو ممتا بنرجی کا گڑھ مانا جاتا ہے۔
'بنگال میں پھر ترنمول کانگریس کی ہی حکومت بنے گی' 2016 میں صرف شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ کے 62 نشستوں میں ترنمول کانگریس کو 58 نشستوں پر کامیابی ملی تھی۔ جنوبی 24 پرگنہ میں ترنمول کانگریس کافی مضبوط ہے یہاں کے بیشتر سیٹوں پر مسلم ووٹرس کی جیت ہار میں اہم رول ہوتا ہے۔
جنوبی 24 پرگنہ کے مغربی موگرا ہاٹ میں 65 فیصد مسلم ووٹرس ہیں۔اس اسمبلی حلقہ میں 2011 سے ترنمول کانگریس کے امیدوار جو ریاستی حکومت میں وزیر برائے اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم غیاث الدین ملا نے ای ٹی وی بھارت سےکہا کہ' ترنمول کانگریس کو عوام کی حمایت حاصل ہے اور بنگال میں تیسری بار حکومت بنانے میں ہم کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے حلقے کے لیے بہت کام کیا ہے ریاستی حکومت کے تمام فلاحی اسکیموں سے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے۔لیکن ہم سب کو خوش نہیں کر سکتے ہیں کچھ کمیاں رہ جاتی ہیں کچھ لوگ ہمارے کام سے پوری طرح مطمئن نہیں بھی ہو سکتے ہیں۔ لیکن ہمارے حلقہ کی ماں بہنیں ہمارے ساتھ ہیں ان کی حمایت پوری طرح حاصل ہے۔
انہوں نے آئی ایس ایف کی جانب سے سخت مقابلہ کے متعلق کہا کہ' کوئی ان کے مقابلے نہیں ہے 2 مئی کے بعد یہ صاف ہو جائے گا'۔انہوں نے کہا کہ' ہم چاہتے ہیں کہ ریاست کے ہر طبقے کی ترقی ہو سب امن و سکون سے رہیں اس لئے ضروری ہے کہ ریاست میں ایک بار پھر ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس کی حکومت بنے'۔