اردو

urdu

ETV Bharat / city

'بنگال میں بی جے پی کی لہر چل رہی ہے' - موسمی عقیدے پریقین نہیں

جئے نگر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہاکہ پہلے ممتا بنرجی کو 'جئے شری رام' کے نعرے سے اعتراض تھا اور اب ممتا بنرجی کو زعفرانی کپڑے اور تلک سے پریشانی ہورہی ہے۔ اب انہیں راکشک کہا جارہا ہے۔

pm modi slams mamata banerjee at jayanagar rally
pm modi slams mamata banerjee at jayanagar rally

By

Published : Apr 1, 2021, 7:20 PM IST

کولکاتا: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مغربی بنگال میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ہندتو کو موضوع بناتے ہوئے کہا کہ' میں موسمی عقیدے پریقین نہیں رکھتا، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگال میں بی جے پی کی لہر چل رہی ہے اور بی جے پی 200 سے زاید سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

جئے نگر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہاکہ پہلے ممتا بنرجی کو 'جئے شری رام' کے نعرے سے پرابلم تھا اور اب ممتا بنرجی کو زعفرانی کپڑے اور تلک سے پریشانی ہورہی ہے۔ اب انہیں راکشک کہا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران اپنے گوتر کو بیان کررہی ہے'۔

خیال رہے کہ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا تھا کہ ممتا بنرجی خود کو شنڈیلا گوتر بیان کررہی ہیں۔ کیا ان کے لیے روہنگیائی شنڈیلا ہیں جنہیں وہ سرخ قالین پیش کررہی ہیں۔ سنگھ کے اس تبصرے پر ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہو موئترا نےکہاکہ گری راج سنگھ کہہ رہے ہیں کہ ممتا بنرجی کا تعلق روہنگیائی سے ہے۔ ان پر وہ فخر کرتی ہیں۔ مگر یہ چوٹی والا راکشک ہونے سے زیادہ بہتر ہے۔

وزیر اعظم مودی نے بنگلہ دیش کے سفر پر ترنمول کانگریس کے ذریعہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دئے جانے پر ترنمول کانگریس کی سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے اپنے مندر کے دورے کا دفاع کیا ہے۔

ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کہا کہ' مودی بنگلہ دیش کے دورے دوران اسمبلی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں نے بنگلہ دیش میں 51 شکتی پیٹھ جیشورشوری کالی مندر میں سے ایک کا دورہ کیا۔ ترنمول کانگریس کے لوگ اس پر اعتراض کررہے ہیں۔ کیا متوا سماج کے مندر کا دورہ کرنا غلط ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ میں موسمی عقیدے (شردھا) کو ظاہر کرنے میں یقین نہیں رکھتا۔ ہم ہمیشہ اپنے عقیدے اور روایت پر فخر کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ متوا سماج مغربی بنگال کے متعدد سیٹوں پر حاوی ہے'۔

وزیرا عظم مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے آئین کا حلف لیا ہے۔ اس کے باوجود اترپردیش اور بہار کے باشندوں کو باہری قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ممتا بنرجی بول رہی ہیں کہ اترپردیش اور بہار کے غنڈے اسمبلی انتخابات پر اثرانداز ہورہے ہیں۔

ممتا بنرجی کے نندی گرام اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کو احساس ہوچکا تھا کہ وہ ہاررہی ہیں۔ نندی گرام میں بھی ہاریں گی۔ خیال رہے کہ آج نندی گرام میں آج پولنگ ہورہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بنرجی نےدیگر جماعتوں کے 14 رہنماؤں سے بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل آنے والی شکست پر ان کی پریشانی کا باعث ہے۔ مودی نے کہا کہ وہ ان لوگوں سے مدد مانگ رہی ہیں جو ان کی نظر میں بیرونی اور سیاح ہیں اور جن کے پاس اس سے پہلے ملنے کا وقت نہیں تھا انہوں نے کہا کہ دیدی کے لیے، بنگال ایک کھیل کا میدان ہے، لیکن بی جے پی کے لیے ریاست ترقی، تعلیم اور صنعتوں کی ترقی کا میدان ہے۔'

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details