ہوڑہ رائٹرز ایسوسی ایشن کے 55ویں یوم تاسیس کے موقع پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں ادیب و شاعر فہیم انور کو ادبی خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہوڑہ ضلع میں ادیب، شاعر، دانشوران اور مصنفین کی تنظیم ہوڑہ رائٹرز ایسوسی ایشن کے 55 برس مکمل ہونے پر یوم تاسیس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ہوڑہ رائٹرز ایسوسی ایشن کے یوم تاسیس کے موقع پر شاندار تقریب - etv bharat urdu
امداد الغرباء میں منعقد ہوڑہ رائٹرز ایسوسی ایشن کے 55ویں یوم تاسیس کے موقع پر جلسے کے دوران انجم عظیم آبادی کو قیصر شمیم ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا۔
ہوڑہ رائٹرز ایسوسی ایشن کے یوم تاسیس کے موقع پر شاندار تقریب
جلسے کی صدارت نذیر احمد یوسفی (آسنسول ) نے کی، خیرمقدمی تقریر ڈاکٹر شمس الحسن انصاری (وائس چیئرمین) نے پیش کی۔
ڈاکٹر مشتاق انجم وارثی نے جلسے کا افتتاح کیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے حلیم صابرا، انجینئیر خورشید غنی جلسہ میں شریک تھے، اظہار تشکر میں فیروز مرزا، اصغر ندیم نظامی اور جاوید مجیدی (سیکریٹری) شامل تھے۔