مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تشویشناک شکل اختیار کر چکی ہے۔ حالات بد سے بتر ہوتے جا رہے ہیں۔ ریاست میں کورونا کے یومیہ 16 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ روزانہ 70 سے زئاد افراد ہلاک ہورہے ہیں۔
دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہوڑہ ضلع کے شالیمار میں کورونا سے ایک ڈاکٹر کی موت ہوگئی، جبکہ دو وکیلوں کی موت کے بعد وکلاء نے ہوڑہ عدالت میں دس دنوں تک کام بند کرنے کا اعلان کردیا۔
وکلاء کا ہوڑہ عدالت میں کام بند کرنے کا اعلان
ہوڑہ ضلع کےشالیمار میں کورونا سے ایک ڈاکٹر کی موت ہوگئی، جبکہ دو وکیلوں کی موت کے بعد وکلاء نے ہوڑہ عدالت میں کام بند کرنے کا اعلان کیا۔
howrah district court bar association to seize work for 10 days after 2 lawyars death in covid
ہوڑہ کورٹ کریمینل بار ایسوسی ایشن کے صدر سمیر باسو رائے چودھری نے کہاکہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر عدالت احاطے میں کام کرنا مشکل ہو گیا ہے'۔
انہوں نے کہاکہ ویسٹ بنگال بار کانسل سے رائے مشورے کے بعد ہوڑہ عدالت میں مکمل کام کاج بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ کو اس سلسلے میں تحریری عرضداشت پیش کی گئی ہے۔ کیونکہ عدالت آنے والے لوگ کورونا گائیڈ لائن پر عمل نہیں کرتے ہیں جس سے حالات کے مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔