پیر کی رات سے جنوبی بنگال میں مسلسل بارش ہورہی ہے۔ بھاری بارش نے کولکاتا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوائی ٹریفک کو جزوی طور پر متاثر کیا ہے۔ کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی ہے۔ لیکن خراب موسم کی وجہ سے کئی پروازوں میں تاخیر ہوگئی ہے۔ دوسری جانب مسلسل بارش کی وجہ سے کولکاتا کے کئی علاقوں میں پانی بھرگیا ہے۔
علی پور محکمہ موسمیات نے پہلے جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ خلیج بنگال میں آنے والے سمندری طوفان کی وجہ سے بنگال اور اڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں منگل کی صبح سے موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔ کولکاتہ سمیت کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانی تا موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ فلائی اوور پر ٹریفک بھی بند رہا۔ کولکاتا اور بی ایل ایم بی پروازوں میں منفی حالات کے پیش نظر وسٹارا ایئرلائنز کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا۔ ٹویٹ میں کہا گیا، کولکاتا میں شدید بارش کی وجہ سے رن وے زیر آب آگیا ہے۔ مسافروں کو ائیرپورٹ جاتے ہوئے ٹریفک جام کا بھی سامنا ہے۔ ان چند مسائل کو ذہن میں رکھتے ہوئے پرواز کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔