اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے کے خلاف کولکاتا میں لانگ مارچ - اتھرس میں مبینہ 'اجتماعی جنسی زیادتی'

ہاتھرس مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کے خلاف مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کولکاتا میں لانگ مارچ نکال کر احتجاج کیا۔

Hathras case: CM Mamata joins protest march in Kolkata
Hathras case: CM Mamata joins protest march in Kolkata

By

Published : Oct 3, 2020, 8:06 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکز میں بر سراقتدار بی جے پی کے حکمرانی کے رویہ کو آمرانہ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ 'بھگواپارٹی' عالمی وبائی بیماری کو دلتوں کے خلاف حملے کے لیے استعما ل کرر ہی ہے۔

ویڈیو

اترپردیش کے ہاتھرس میں مبینہ 'اجتماعی جنسی زیادتی' کیس کے خلاف احتجاجی مارچ کرنے والی بنرجی نے کہا کہ وہ آخر دم تک دلت برادری کے ساتھ کھڑی رہیں گی کیونکہ ان کا مذہب 'انسانیت' ہے اور وہ ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر تفریق پر یقین نہیں رکھتی ہیں۔

ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس نے دو کلو میٹر طویل لانگ مارچ کیا۔ برلا پلاٹینیم سے شروع ہوکر میو روڈ پر واقع گاندھی مجسمہ کے پاس یہ مارچ ختم ہوا۔

ممتا بنرجی نے اس استدلال کے ساتھ کہ 'کووڈ19' سے کہیں بڑی بیماری بی جے پی ہے، کہا کہ یہ دلت اور پسماندہ طبقات کے خلاف اس وبائی بیماری کو استعما ل کررہی ہے۔ اس موقع پر ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہمیں ان مظالم کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے' جس طرح کے مظالم ہو رہے ہیں وہ سراسر ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'ملک بھر میں آمریت جاری ہے۔ عوام ککے بجائے یہ حکومت دلتوں اور کسانوں کے خلاف حکومت کام کررہی ہے۔

کووڈ 19 کے وبائی مرض سے نمٹنے میں مبینہ ناکامی کے لیے مرکزی حکومت کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے بنرجی نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس بیماری کا کمیونیٹی ٹرانس میشن ہوگیا ہے۔ کیونکہ ایسے افراد جو حفاظتی اور احتیاط کے ساتھ باہر جاتے ہیں اور حفاظتی ماحول میں رہتے ہیں وہ بھی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details