اردو

urdu

ETV Bharat / city

گورنر اسمبلی کے وقار کو نقصان پہنچا رہے ہیں: اسپیکر بنگال اسمبلی - ترنمول کانگریس

مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان نے گورنر جگدیپ دھنکر کی جانب سے اسمبلی کو خط تحریر کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے گورنر کی شدید تنقید کی ہے۔

گورنر اسمبلی کے وقار کو نقصان پہنچا رہے ہیں: اسپیکر بنگال اسمبلی
گورنر اسمبلی کے وقار کو نقصان پہنچا رہے ہیں: اسپیکر بنگال اسمبلی

By

Published : Sep 6, 2021, 8:41 PM IST

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیر مین کی تقرری سے متعلق اسمبلی کے سیکریٹریٹ کو گورنر جگدیپ دھنکر کی جانب سے خط تحریر کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بندو پادھیائے نے کہا ہے کہ ’’گورنر جگدیپ دھنکر،گورنر کے عہدہ کی توہین کرنے کے ساتھ اسمبلی کا وقار خراب کر رہے ہیں۔گورنر آئینی ادارے کی شان کو برباد کر رہے ہیں۔‘‘

مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بندو پادھیائے نے کہا ہے کہ ’’ہم نے بار بار گورنر سے اپیل کی ہے کہ ہر ایک آئینی دائرہ میں رہ کر کام کرے، مگر گورنر مستقل اپنے حدود سے تجاوز کر رہے ہیں۔ اسمبلی کے معاملات میں مداخلت کرنے کا انہیں کوئی حق نہیں نہیں ہے‘‘

واضح رہے کہ مکل رائے نے بی جے پی کی ٹکٹ پر کرشنا نگر شمالی اسمبلی حلقہ سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی، اس کے بعد وہ بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں واپس آ گئے، تاہم انہوں نے ایم ایل اے کا عہدہ نہیں چھوڑا۔

مزید پڑھیں:ممتا بنرجی کے خلاف دنیش ترویدی کی امیدواری کا امکان

مکل رائے کو قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بھی نامزد کیا گیا۔ اس عہدے کے لیے نامزدگی کے لیے پارٹی کے نمائندے کی منظوری درکار ہے۔ لیکن بی جے پی نے کوئی منظوری نہیں دی۔

مزید پڑھیں:ٹی ایم سی رہنما ابھیشک بنرجی ای ڈی کے سامنے حاضر ہوں گے

گورنر نے اس معاملے پر اسمبلی کو خط لکھ کر کہا تھا کہ پارلیمانی نظام کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے صحیح فیصلہ کرنے دیں۔ جس پر ترنمول کانگریس لیڈر تاپس رائے نے کہا کہ ’’گورنر اچانک خاموشی توڑ کر سیاست کر رہے ہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details