مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر Jagdeep Dhankar نے چیف سیکریٹری اور ڈی جی پی کو ایک بار پھر حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کو نیتائی جانے سے روکے جانے کے معاملے میں راج بھون طلب کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی چیف سکریٹری اور ڈی جی پی Chief Secretary and DGP گورنر ہاؤس Governor's House نہیں آ سکتے ہیں تو ایک ہفتے کے اندر اندر تحریری طور پر پورے معاملے کی وضاحت پیش کرنے کی مہلت دی ہے۔
WB Governor Jagdeep Dhankar: گورنر جگدیپ دھنکر کی چیف سیکریٹری اور ڈی جی پی کو وضاحت پیش کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت - urdu news
گورنر جگدیپ دھنکر WB Governor Jagdeep Dhankar نے مغربی بنگال کے چیف سیکریٹری اورڈی جی پی Chief Secretary and DGP کو حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کو نیتائی جانے سے روکے جانے کے معاملے میں وضاحت پیش کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔
گورنرجگدیپ دھنکر کی چیف سیکریٹری اور ڈی جی پی کو وضاحت پیش کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت
غور طلب ہے کہ ایک مہینے کے دوران یہ تیسرا موقع ہے جب چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو کسی معاملے میں گورنر ہاؤس طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی شروعات میں نیتائی میں شہید دیوس کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے جانے والے حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کو پولیس نے روک دیا تھا۔